جنیوا، 5 اگست (رائٹر) اسلامک اسٹیٹ کے جنگجووں نے اپنا گاؤں چھوڑ کر شہر بھاگ رہے 3000 عراقیوں کو یرغمال بنا لیا اور ان میں سے 12 کو انہوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔
یہ اطلاع اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیم نے دی ہے۔
اقوام متحدہ کی
انسانی حقوق کی تنظیم کی اس رپورٹ سے پہلے کل عراقی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ایک بیان جاری کر کے کہا تھا کہ اسلامک اسٹیٹ کے 120 جنگجووں نے 1900 عراقیوں کو پکڑ لیا ہے اور وہ ان کا استعمال عراق سیکورٹی فورسز کے حملے کے دوران ڈھال کے طور پر کر رہے ہیں۔